• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ نے شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عمل درآمد سے روک دیا

سندھ ہائیکورٹ نے شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عمل درآمد سے روک دیا


کراچی (جنگ نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو شوگر انکوائری کمیشن کی کارروائی سے روک دیا۔ 

سندھ کی 20 سے زائد شوگر ملز کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر کو انکوائری رپورٹ پر عمل درآمد سے روکتے ہوئے نوٹس جاری کردیئے۔ 

عدالت نے فریقین سے 23 جون کو جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کی جانب سے معاملہ نیب کو بھیجنے پر درخواست گزار سے دلائل بھی طلب کرلیے۔

تازہ ترین