• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول ہاؤس سے آموں کا تحفہ، سوشل میڈیا پر ہلچل

کراچی( جنگ نیوز) بلاول ہاؤس کراچی سے دبئی کی کاروباری خاتون اور معروف بیوٹی ایکسپرٹ ہدا کٹان کی بہن مونا کٹان کو جانے والےآموں کے تحفے نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔

مونا کٹان نے آموں کے بوکس کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے تا ہم اس میں یہ کنفیوژن ہےکہ کیا یہ آموں کا تحفہ سابق صدرآصف علی زرداری نے بھیجا ہے یا ان کی بیٹی بختاور بھٹوزرداری نے۔

سوشل میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ آموں کے بوکس کے اس تحفے کی تصاویر اس طرح سوشل میڈیا پر لگائی گئی ہیں تاکہ ابہام رہے اور سوشل میڈیا پر ان رہے، درجنوں افراد نے اپنے اپنے خیالات سوشل میڈیا پر شیئر کیے ہیں۔

تازہ ترین