• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PFUJ نے چمن کے دو صحافیوں پر تشدد کا نوٹس لے لیا

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے چمن کے دو صحافیوں پر تشدد کا نوٹس لے لیا۔ دونوں صحافیوں کی جسمانی حالت درست نہیں کیونکہ انہیں بے پناہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ انہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاک اپ میں بھی رکھا گیا۔ صدر پی ایف یو جے شہزادہ ذوالفقار اور سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے اپنے مشترکا بیان میں واقعے کی جوڈیشل انکوائری اور حراست میں صحافیوں پر تشدد کرنے والوں کی معطلی اور گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تشدد ایک غیرانسانی حرکت ہے جسے غیرقانونی گرفتاری کے دوران حکام کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ روا رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کارروائیوں کو اب مزید نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ پی ایف یو جے نے بلوچستان حکومت اور متعلقہ حکام سے صحافی برادری کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مشورہ دیا۔
تازہ ترین