حکمران اتحاد میں شامل گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کراچی میں سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں کہا گیا ہمارا ایک ایک لفظ اسمبلی اور میڈیا میں ریکارڈ ہوتا ہے، میں نے کبھی بلاول آصفہ زرداری بختاور کو برا نہیں کہا۔
نصرت سحرعباسی نے کہا کہ مجھے اسمبلی میں برا بھلا کہا جاتا ہے کیونکہ میں اسمبلی میں سندھ کے عوام کی بات کرتی ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ مجھے اسمبلی میں انصاف نہیں ملا تو آج باہر بات کرنے آئی، مجھے اسمبلی میں باگڑی اور گدھا کہا گیا لیکن مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں۔
رکن جی ڈی اے نے مزید کہا کہ حسنین مرزا کو کہا گیا کہ نصرت کو تمیز سیکھائیں۔