• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید قربان پر زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے، اعجاز شاہ

عید قربان پر زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے، اعجاز شاہ


وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ عید قربان پر زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

عید قربان کے لیے خصوصی پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جولائی میں کورونا وبا اپنے عروج پر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عید قربان کی نماز کے لیے عید الفطر والے ایس او پیز ہی ہوں گے، ہمیں قوم بن کر کورونا وبا کا مقابلہ کرنا ہے۔

اعجاز احمد شاہ نے مزید کہا کہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کےلیے ایس او پیز بنارہے ہیں، جو 30 جون تک مکمل کرلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ قربانی سے متعلق ایس او پیز کے لیے علمائے کرام سے مشاورت کی ہے، اس حوالے سے جلد ہی صوبوں سے مشاورت کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ پوری قوم کورونا وبا کے جلد خاتمے کےلیے کوشاں ہے۔

تازہ ترین