وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے شہری پر تشدد اور اس کی ویڈیو بنانے کا سخت نوٹس لے لیا۔
وزیراعلیٰ محمود خان نے عامر تہکالے نامی شہری پر پولیس تشدد اور پھر اس کی ویڈیو بنانے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو واقعے میں ملوث تمام اہلکاروں کو فوری طور پر معطل اور گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے آئی جی پولیس کو واقعے کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ واقعے میں جو بھی ملوث پایا گیا، اسے سخت سزا دی جائے اور کسی کو بھی اپنے اختیارات سے تجاوز کرنےکی جازت نہیں دی جائے گی۔
محمود خان نے شہری پر تشدد کے حوالے سے مزید کہا کہ اگر کوئی مجرم بھی ہے تو اس کو سزا دینا عدالت کا کام ہے پولیس کا نہیں۔