• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف NIVCD جیسے کسی اسپتال کا نام بتادے، بلاول

تحریک انصاف NIVCD جیسے کسی اسپتال کا نام بتادے، بلاول


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک مرتبہ پھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو چیلنج دیا ہے کہ وہ قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی وی سی ڈی) جیسے کسی ایک اسپتال کا نام بتادیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ تحریک انصاف این آئی سی وی ڈی جیسے کسی ایک اسپتال کا نام بتادے جو 9 برس میں بنایا ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو چیلنج دیے ہوئے 72 گھنٹے گزر چکے ہیں، اس کے باوجود پی ٹی آئی سے یہ چیلنج ابتک پورا نہ ہوسکا۔

تازہ ترین