کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ سیکریٹریٹ کے ڈی اے ڈپارٹمنٹ کی دوسری منزل پر اچانک آگ لگ گئی ،اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈنے موقع پر پہنچ کر آگ بجھاناشروع کر دی، فائر بریگیڈ کے مطابق آگ کنٹرول میں ہے، فوری طوپرر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملوں کے دوران مجھے بھی قتل کرنے کی کوشش کی۔
غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوجی حملوں میں 105 فلسطینی شہید اور 356 زخمی ہوگئے۔
بھارتی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا نےانٹرویو میں ایک دعویٰ کیا تو لوگوں نے انہیں آئینہ دکھا دیا۔
لندن بم دھماکوں کے بیس سال مکمل ہونے پر مرنے والوں کی یاد میں لندن کے سینٹ پال کیتھڈرل میں دعائیہ تقریب کا انعقاد ہوا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت لاہور میں اجلاس ہوا، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے 2 روز کے اندر اسپتالوں میں ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے کا حکم دیا۔
وفاقی وزیر قانون و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ کرسیاں مارنا، مائیک اکھاڑنا اور لڑنا جھگڑنا احتجاج نہیں کچھ اور ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 14 سالہ طالبہ کی جانب سے 6 جولائی کو خودکشی کی گئی ہے، اس کے پاس سے 4 صفحات پر مشتمل ایک نوٹ بھی برآمد ہوا ہے
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور لیجنڈری اداکار دلیپ کمار (یوسف خان) کی بیوہ سائرہ بانو نے اپنے مرحوم شوہر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں اب بھی انکے ساتھ ہوں۔
میمو نے ان میڈیا رپورٹس کی بھی نفی کردی کہ جیفری ایپسٹین کو جیل میں قتل کیا گیا ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ فاٹا کمیٹی کا اجلاس بلانا آئین کی خلاف ورزی ہے۔
ایس بی سی اے ڈیمولیشن ٹیم کی طرف سے ابتدائی طور پر منہدم عمارت کے دوسرے حصے کو گرایا جائے گا، متاثرہ عمارت کے گھروں سے سامان نکالنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
کینیا کے دارلحکومت نیروبی میں جمع مظاہرین پر پولیس کا لاٹھی چارج کئی گرفتار کرلیے۔
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ روینہ ٹنڈن نے فلائٹ اسٹاف کی جانب سے خفیہ طور پر اداکارہ شرادھا کپور اور انکے دوست راہول مودی ویڈیو بنانے پر سخت غصے اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
چیئر پرسن کمیٹی نے پوچھا کہ تولیدی صحت کا سلیبس کس عمر کے بچوں کو پڑھایا جائے گا؟
کریملن کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی برکس ممالک پر 10 فیصد اضافی ٹیرف کے بیان کا نوٹس لیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلاء رہنماوں کی ملاقات کے دن پر پی ٹی آئی نے 6 وکلا رہنماوں کی فہرست اڈیالا جیل راولپنڈی کے حکام کو بھیج دی۔