• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی وینزویلا کو تیل مہیا کرنیوالے 5 ایرانی جہازوں کے کپتانوں پر پابندیاں عائد

واشنگٹن(جنگ نیوز)امریکا نے ایران کے پانچ بحری جہازوں کے کپتانوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے مطابق ان ایرانی کپتانوں پر وینزویلا کے صدر مادورو کی غیر قانونی حکومت کو 15 لاکھ بیرل تیل مہیا کرنے کا الزام ہے۔بدھ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ان ایرانی کپتانوں کے اثاثے منجمد کر لیے جائیں گے اور وہ امریکا کے پانیوں میں جہاز نہیں چلا سکیں گے۔

تازہ ترین