• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے کیخلاف اہلیہ فائز عیسیٰ نے تھانہ سیکرٹریٹ میں رپورٹ درج کرادی

 دھمکیاں دینے والے کیخلاف اہلیہ فائز عیسیٰ نے تھانہ سیکرٹریٹ میں رپورٹ درج کرادی


اسلام آباد( ایوب ناصر/نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ کے جج قا ضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینہ عیسیٰ کی مدعیت میں تھا نہ سیکرٹریٹ پولیس نے آغا افتخارالدین مرزا نامی شخص کیخلاف جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں رپٹ درج کر کے درخواست لیگل رائے کیلئے ایس پی لیگل کو بھیج دی ہے۔ رپٹ نمبر 1909 بتاریخ24 جون 2020 ء میں درخواست کیساتھ ایک وڈیو بھی منسلک کی گئی ہے ،جس میں بولنے والے شخص کی نشاندہی آغا افتخا رالدین مرزا کے نام سے کی گئی ہے، جو اپنی گفتگو میں سرعام جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔

تازہ ترین