• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی یوتھ خیبر پختونخوا کا ناروا سلوک پر پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)جماعت اسلامی یوتھ خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام عامر تہکال کے ساتھ مبینہ طور پر ناروا سلوک پر پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈذ اور بینرز اٹھا رکھے تھے پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔ مظاہرے کی قیادت صوبائی صدر جماعت اسلامی یوتھ خیبر پختونخوا محمد صدیق پراچہ اور ،صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع پشاور نور غلام آفریدی نے کی ۔ اپنے خطاب میں محمد صدیق پراچہ نے کہا کہ پشاور پولیس کا عامر سکنہ تہکال نامی شہری کو برہنہ کر کے مارنے اور پھر ویڈیو بنانے کا بد ترین غیر انسانی سلوک ،بشری حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی ہےمائورائے عدالت پولیس کے ہاتھوں سزا اور انسانی تذلیل حکومت کے ماتھے پر کالاداغ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی پشاور ظہور بابر آفریدی کے اقدامات بلکل نا کافی ہیں اور یکسر مسترد کرتے ہیں اس میں چونکہ دو تھانے ملوث ہیں تھانہ یکہ توت اور تھانہ تہکال اس لئے ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے اور پولیس کو بحیثیت فرق لایا جائے نہ کہ وہ خود انکوائری کرے ۔اس میں ملوث افسران سے انکوائری شروع کی جائے۔
تازہ ترین