وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ کورونا وباء کے دوران اگر لوگوں نے ایس او پیز پر عمل نہیں کیا تو اسپتالوں پر بوجھ بڑھ جائے گا۔
ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لوگوں کو یہ بتانا ہے کہ ایس او پیز پر عمل کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہیں کیا تو اسپتالوں پر بوجھ بڑھ جائیگا، لوگ احتیاط کریں تو وباء سے بچا جا سکتا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہرملک میں ایس او پیز پر عمل درآمد رضاکاروں نے کرایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آنےوالے برسات کےموسم میں ہمیں شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیناہے، میں رضاکاروں اور ٹائیگر فورس کا مشکور ہوں۔