• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنقید سن کر لگ رہا ہے 40 سال سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے، عامر ڈوگر

پاکستان تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگرکا کہنا ہے کہ تنقید سن کر ایسا لگ رہا ہے جیسے 40 سال سے تحریک انصاف کی حکومت رہی ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے کہا کہ ہمیں اجتماعی توبہ کرنے کی ضرورت ہے، ہم کورونا وبا سے جلد چھٹکارا حاصل کریں گے۔

عامر ڈوگر نے کہا کہ پوری دنیا جنگی کیفیت میں ہے،کورونا صورتحال میں یہ متوازن بجٹ ہے، کورونا پر حزب اختلاف نے سیاست اور پوائنٹ اسکورنگ کی اس کی پوری دنیا میں مثال نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سخت لاک ڈاؤن بھی ہوتا تو یہ تنقید کرتے، ہمیں جب حکومت ملی تو معیشت وینٹی لیٹر پر تھی۔ حکومت نے 73 فیصد بجٹ خسارہ کم کیا ہے۔

عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ 40 سال کی حکومت میں یہ کوئی ایسااسپتال نہیں بنا سکے جہاں ان کی قیادت علاج کرا سکے، یہ علاج کرانے کے لیے لندن بھاگ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان صادق اور امین لیڈر ہے، مافیا قومی اسمبلی کے اندر اور باہر بھی بیٹھا ہے۔ عمران خان اکیلے اس مافیا سے لڑ رہے ہیں، ضرور سرخرو ہوں گے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ ٹیکس فری بجٹ ہے، حکومت نے صحت کے بجٹ میں سو فیصد اضافہ کیا ہے۔ 

تازہ ترین