• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، گاڑیوں کی نئی نمبر پلیٹوں کا ڈیزائن تبدیل

 پنجاب بھر میں گاڑیوں کی نئی نمبر پلیٹوں کا ڈیزائن تبدیل کردیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر ایکسائیزاینڈ ٹیکسیشن رانا قمر الحسن سجاد نے لاہور سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں بتایا کہ نئی نمبر پلیٹ کا سائیز اور فاؤنٹ بڑا رکھا گیا ہے، سیف سٹی حکام کی درخواست پر گاڑیوں کے نمبر پلیٹوں کا سائیز بڑا کیا گیا۔

اُنہوں نے بتایا کہ نئی نمبر پلیٹیں بنانے کا ٹھیکہ نیشنل ریڈیو ٹیلی کمونیکیشن کو دیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں جنوری 2019ء سے زیر التوء گاڑیوں کی نئی نمبر پلیٹیں بننا شروع ہوں گی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ 18 لاکھ گاڑیوں کی نمبر پلٹیں التواء کا شکار ہیں، جنہیں جلد نمٹا دیا جائے گا۔

تازہ ترین