• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر قائد کراچی میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کراچی میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی جانب سے مشترکہ کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ایم کیوایم لندن کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد کر لیے گئے ہیں، ملزمان نجی ٹی وی چینل کے اینکر اور سابق ایم پی اے کوٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان نے شاہ فیصل اور کورنگی میں گیس سیلنڈر دکانوں میں کریکر حملوں کا منصوبہ بنایا ہوا تھا جبکہ ملزمان بانی ایم کیوایم کے احکامات پر کارروائیاں کرتے تھے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق تینوں ملزمان کو مزیدقانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

تازہ ترین