• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کابینہ نے سالٹ رینج نیشنل پارک بنانے کی منظوری دیدی

پنجاب کابینہ نے 13 ہزار 700 ایکڑ اراضی پر سالٹ رینج نیشنل پارک اور میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کو صوبائی محتسب بنانے کی منظوری دیدی، کابینہ نے فلور ملز کو قبل از وقت گندم جاری کرنے کے لئے خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دیدی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 31واں اجلاس  جمعرات کو ہوا۔

اس موقع پر کابینہ نے سملی فاریسٹ کو سالٹ رینج نیشنل پارک بنانے کا فیصلہ کیا۔ یہ پارک 13700 ایکڑ اراضی پر محیط ہوگا۔ 

اس موقع پر صوبائی کابینہ نے صوبائی محتسب کیلئے میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی تقرری کی منظوری دے دی۔ جبکہ فلور ملوں کو گندم ریلیز کرنے کے لئے عبوری پالیسی کے لئے عبدالعلیم خان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

 کمیٹی گندم کے اجراء کیلئےحتمی سفارشات پیش کرے گی۔ کابینہ نے کوآپریٹو سوسائٹیز ایکٹ 1925 میں ترمیم کی منظوری بھی دے دی۔

وزیراعلیٰ  عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبے میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ پنجاب حکومت نے 10سال بعد ریکارڈ گندم خریدی ہے۔

تازہ ترین