• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پائلٹس کی گفتگو افشاء کرنے پر تشویش ہے، فیڈریشن آف ائیرلائن پائلٹس

کراچی طیارہ حادثہ پر وفاقی وزیر ہوابازی کے بیان پر انٹر نیشنل فیڈریشن آف ائیرلائن پائلٹس اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایئر ٹریفک کنٹرولرز ایسوسی ایشنز نے پائلٹس کی گفتگو افشاء کرنے پر تشویش کا  اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے ایک مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی حادثے کی تحقیقات کامقصد مستقبل میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوتاہے۔ تحقیقات الزام تراشی یا کسی پر اس کی ذمہ داری ڈالنے کا کام نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مشتبہ لائسنس والے 150 پائلٹس کو گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ ایسی کسی بھی تحقیقات میں انتظامی، انضباطی یا عدالتی اثر و نفوذ کا استعمال نہیں ہوناچاہیے، تحقیقات کے دوران حادثے کے شواہد کے بارے میں انکشافات نہیں کرناچاہیے۔ عبوری تحقیقاتی رپورٹ میں محض بنیادی حقائق پرمبنی اطلاعات ہونی چاہئے۔

اعلامیہ کے مطابق اصل ریکارڈنگ سوائےتحقیقاتی مقاصد کے کسی اور کو دستیاب نہیں ہونا چاہیے۔ قبل از وقت نتائج اخذ کرنے سے گریز  کرنا چاہیے۔

تازہ ترین