لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے تحصیل کی سطح پرریسکیو سروس شروع کرنے کی منظوری دیدی ، ریسکیو 1122 کا بجٹ 4ارب سے بڑھا کر5ارب 35کروڑ روپے کر دیا گیا ہے،سروس اسٹرکچر اور الاؤنسز کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔پنجاب اور کے پی کے کے443ریکسیورز پاس ہوئے ۔پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ریسکیو1122کے بجٹ میں اضافہ کر تے ہوئے 4ارب سے بڑھا کر5ارب 35کروڑ روپے کر دیا ہے،جبکہ تحصیل کی سطح پرریسکیو 1122 سروس شروع کرنے کی منظوری دیدی ہے ، سب سے پہلے 12تحصیلوں میں ریسکیو سروس شروع کی جائے گی جس پر67کروڑ روپے لاگت آئے گی،انکا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122کا دائرہ کار پنجاب بھر میں پھیلا دیا گیا ہے، ریسکیواہلکاروں کامقصدصرف تنخواہ لینااوررینک میں اضافہ کرانانہیں ہوتا،انکا بنیادی کام دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے،سروس اسٹرکچر اور الاؤنسز کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔