• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ جاری


کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ اور اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، بجلی نہ ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

کراچی کے مختلف علاقے، لیاقت آباد، لیاری، فیڈرل بی ایریا، گلستان جوہر، شاہ فیصل کالونی، کیماڑی، گلشن اقبال سمیت شہر کے دیگر حصوں میں کے الیکٹرک کی جانب سے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

گرم موسم میں بجلی کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، لیاقت آباد سی ون ایریا میں رات گیارہ بجتے ہی بجلی فراہمی معطل ہوجاتی ہے جو رات گئے تک معطل رہتی ہے۔

کیماڑی کے مختلف علاقوں میں بھی رات گئے بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوجاتی ہے، کے الیکٹرک کی جانب سے شہر میں لوڈ شیڈنگ سے مستثنی علاقوں میں بھی دن میں دو سے تین بار ایک ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

تازہ ترین