• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزدار پنجاب کے مختلف محکموں کی کارکردگی پر برہم

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے پنجاب کے مختلف محکموں کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا گیا ہے ۔

سردار عثمان بزدار نے اپنی زیرصدارت ہونے والے اجلاس کے دوران پنجاب کے مختلف محکموں کی کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ محکموں کو اب کام کر کے دکھانا ہو گا، سست روی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ سرکاری محکمےعوامی مسائل کےحل کے لیے پیشگی اقدامات کریں، عوام کے مسائل کے حل کے لیے درکار اقدامات میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کوتاہی ثابت ہونے پر ذمہ داروں کا تعین کر کے سخت کارروائی کی جائے گی۔

عثمان بزدار کا اجلاس کے دوران ہدایت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مختلف اضلاع میں مون سون کی وجہ سے ہونے والے ممکنہ مسائل کے ازالے کے لیے پلاننگ کی جائے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ عوامی نمایندوں کو مون سون اور دیگر امور کے بارے میں مشاورت میں شریک کیا جائے۔

اجلاس کے دوران انہوں نے حکم دیا کہ اسپیشل برانچ صوبے بھر میں ادویات اور اینٹی سیپٹک محلول کے بارے میں جامع رپورٹ پیش کرے۔ 

تازہ ترین