• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: عید الاضحٰی پر مویشی منڈیاں شہر سے باہر لگانے کا فیصلہ


پنجاب حکومت نے عید الاضحٰی پر شہری حدود سے باہر مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مویشی منڈیوں کے قیام کےلیے وزیرقانون پنجاب کی سربراہی میں 9 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

 کمیٹی کو کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنےکے لئےایس او پیز تیار کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مویشی مالکان اور خریداروں پر جرمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ قربانی کے جانور دیہی آبادی کی معیشت کا اہم جزو ہیں، چاہتے ہیں کہ دیہی آبادی کی معیشت پھلے پھولے۔

 وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ مویشی منڈیاں جولائی میں شہری حدود سے باہر لگائی جائیں گی۔ مویشی منڈیوں کےمقامات کا تعین متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کریں گے۔

 دریں اثنا پنجاب حکومت نے حکم دیا ہے کہ منڈیوں میں کوئی بیمار جانور فروخت کے لئے نہ لایا جائے۔ جانوروں کو چیک کرنے کے لیے بھی خصوصی کمیٹیاں تشکیل دےدی گئیں۔

تازہ ترین