• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کے 55 کیبن کریو کی معدت ملازمت ختم


ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن( پی آئی اے) نے کہا ہے کہ 55 کیبن کریو کی ملازمت کے کنٹریکٹ کی میعاد ختم ہوگئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ان کیبن کریو کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کورونا بحران کی وجہ سے قومی ایئرلائن کا فضائی آپریشن محدود ہو کر رہ گیا ہے، جن ملازمین کا کنٹرکیٹ ختم ہوگیا ہے انہیں وقتی ضرورت پورا کرنے کے لیے رکھا گیا تھا۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ جز وقتی ملازمین کو کنٹریکٹ ختم ہونے کی اطلاع کردی گئی ہے۔

تازہ ترین