بلاول بھٹو زرداری اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
اسلام آباد سے جاری پیپلز پارٹی کے اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملک میں کورونا وائرس سے بگڑتی ہوئی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔
بلاول بھٹو زرداری اور آفتاب شیرپاؤ میں ملکی سیاسی معاملات بھی زیربحث آئے۔ اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت ملکی معیشت کو تباہی سے دوچار کرچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام دشمن بجٹ کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جاسکتا، عمران خان 18ویں آئینی ترمیم کا نام لے کر ملکی آئین کو نشانہ بنارہے ہیں۔
پی پی پی اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور آفتاب شیرپاؤ کے درمیان اے پی سی کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی۔