• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابقہ حکومت کی پسند، ناپسند کی پالیسی نے ملک کا نقصان کیا، بزدار


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق دور حکومت میں ذاتی پسند اور ناپسند کی پالیسی نے ملک کا نقصان کیا اور ایسے منصوبے شروع کیے، جس کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں سرکاری وسائل کو ذاتی مال سمجھ کر خرچ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے لاہور میں فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن لاہور کے وفد نےصدر اقبال چودھری کی قیادت میں ملاقات کی، اقبال چودھری نے وزیراعلیٰ کو فوٹو جرنلسٹس کے مسائل سے آگاہ کیا۔

سردار عثمان بزدار نے انہیں مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور سابق دور میں روکی گئی گرانٹ بحال کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت ہر سطح پر بچت اور کفایت شعاری کو فروغ دے رہی ہے اور وہ سرکاری وسائل کو ایمانداری سے خرچ کررہے ہیں۔

علاوہ ازیں عثمان بزدار نے آج اپنی صدارت ہونے والے اجلاس میں پنجاب کے مختلف محکموں کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے اجلاس کے دوران کہا کہ محکموں کو اب کام کر کے دکھانا ہو گا، سست روی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہاکہ سرکاری محکمےعوامی مسائل کےحل کے لیے پیشگی اقدامات کریں، عوام کے مسائل کے حل کے لیے درکار اقدامات میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

تازہ ترین