• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنتھیارچی کوڈی پورٹ کرنیکی درخواست، فریقین کو نوٹس ،جواب طلب

سنتھیارچی کوڈی پورٹ کرنیکی درخواست، فریقین کو نوٹس


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے امریکی شہری سنتھیا رچی کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست پر وفاق ، وزارت داخلہ ، ایف آئی اے اور ایس ای سی پی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 جولائی تک جواب طلب کر لیا ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ وزارت داخلہ کا مجاز افسر آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہو کر بتائے کہ کیا ویزا کے قواعد غیر ملکی کو سیاسی بیانات جاری کرنے کی اجازت دیتے ہیں؟ جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے چوہدری افتخار احمد کی درخواست پر سماعت کے دوران پٹیشنر کے وکیل سے استفسار آپکو کیسے معلوم کہ ویزے کی میعاد ختم ہو چکی ہے؟ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سنتھیا ڈی رچی نے خود ٹویٹ میں اس بات کا اعتراف کیا ہے، میڈیا رپورٹس بھی ہیں کہ سنتھیا رچی کا ویزہ ختم ہو چکا ہے مگر وہ نہ صرف پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں ۔

تازہ ترین