• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید منور حسن کا انتقال ملک و قوم کیلئے بڑا نقصان ہے

لاہور(وقائع نگار خصوصی،اپنے نامہ نگار سے) جماعت اسلامی کے سابق امیر پروفیسر سید منور حسن کے انتقال پر علماء مذہبی اورسیاسی رہنمائوں نے اظہار تعزیت کیاہے،اوران کی وفات کو ملک وقوم کیلئے ایک بہت بڑا نقصان قراردیاہے، اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تعزیت کرنے والوں میں حافظ فضل الرحیم اشرفی مولانا قاری ارشد عبید ، مولانا محمد یوسف خان، مولانا محمد اکرم کاشمیری، مولانا حافظ اسعد عبید ، حافظ اجود عبید، مولانا زبیر حسن، حافظ خالد حسن، مولانا فہیم الحسن تھانوی ، مولانا مجیب الرحمن انقلابی مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ، عبدالروف مکی، مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج ، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی مولانا قاری محمد بن سعید، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی،مولانا افتخار اللہ شاکر، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی ،حافظ عبدالغفار روپڑی ، حافظ عبدالوہاب روپڑی ، شکیل الرحمان ناصراور عبدالوحید روپڑی ،علامہ راجہ ناصر عباس،مولانا محمد عاصم مخدوم، پیراعجاز احمد ہاشمی،صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین،صوبائی وزیر لیبرانصرمجیدخان،علامہ زبیر احمد ظہیرشامل ہیں۔
تازہ ترین