سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس میں اسمارٹ لاک ڈاون کے باوجود لوڈ شیڈنگ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
بار ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان سے کے الیکٹرک کی جانب سے کیے جانے والے بجلی کے شدید بحران پر فوری نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔
اجلاس میں گورنر سندھ، وزیر پیٹرولیم و دیگر اسٹیک ہولڈرز سے معاملہ فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
سندھ بار ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ایک طرف کورونا سے پریشانی ہے اور دوسری طرف شدید لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
بار ایسوسی ایشن کے اجلاس میں قرارداد پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ کے الیکٹرک اور دیگر ادارے اپنی ذمے داری ادا کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی کی عوام کے ساتھ ساتھ شہر کی ضلعی عدالتوں میں بھی کئی گھنٹوں بجلی کی فراہمی معطل رہتی ہے۔