پنجاب کےسینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی درست حکمتِ عملی نے پاکستان کو مضبوط معاشی پالیسی دی ہے ،ان کی قیادت میں ملک درست ٹریک پر گامزن ہے۔
سینئر وزیرپنجاب عبدالعلیم خان نے لاہور میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما رائے عزیز اللہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان کو بھی غیر معمولی حالات کا سامنا ہے۔
علیم خان نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی غلطیوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں، حکومت نےملک کے وسیع تر مفاد میں بعض غیر مقبول فیصلے کئے ہیں۔
ان کاکہناتھاکہ گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام کے لئے ٹھوس پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے، صوبہ گندم میں خود کفیل ہے، کسی کمی کا سامنا نہیں ہوگا۔