• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ میں کراچی کیلئے کوئی اسکیم نہیں: کنور نوید

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کنور نوید جمیل نے ایک بار پھر یہ بات کہی ہے کہ بجٹ میں کراچی کے لیے کوئی اسکیم متعارف نہیں کرائی گئی۔

25 جون سے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج میں بیٹھے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کنور نوید جمیل میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ یہ ایک آمرانہ بجٹ پیش کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں پرانی اسکیموں پر پیسے رکھے گئے ہیں، شہر کی سڑکوں، سیوریج لائنوں اور دیگر کاموں کے لیے 11 فیصد فنڈز رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: ہمیں تو پی پی سے بھی شکایات ہیں، کنور نوید

کنور نوید جمیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارا احتجاج جاری ہے، کل اس احتجاج میں کراچی کے عوام بھی شامل ہوں گے۔

اس موقع پر ایم کیوایم پاکستان کے رکنِ سندھ اسمبلی محمد حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 25 تاریخ سے ہم نے بجٹ کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

تازہ ترین