• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں تو پی پی سے بھی شکایات ہیں، کنور نوید

کنور نوید جمیل کی جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان ‘میں گفتگو


ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سابق میئر حیدرآباد کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی کے وزرات چھوڑنے کے اعلان کا سندھ حکومت کی پیش کش سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہمیں تو پیپلزپارٹی کے ساتھ بھی شکایات ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان ‘میں بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا کہ ہمیں تو پیپلزپارٹی کے ساتھ بھی شکایات ہیں،انہوں نے سندھ کے شہری علاقوں سے زیادتیاں کی ہیں۔

کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مزید ایک وزارت دینےکا عندیہ دیا تھا، فروغ نسیم کی وزارت کے معاملے پر رابطہ کمیٹی نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی کابینہ سے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

سربراہ ایم کیو ایم نے شکوہ کیا تھا کہ ہم نے اپنا ہر وعدہ پورا کیا، لیکن ہمارے ایک نقطے پر بھی اب تک پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

تازہ ترین