• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی میں مویشی منڈیاں کھولنے کیلئے ایس او پیز تیار

محکمہ لائیو اسٹاک خیبر پختونخوا نےمویشی منڈیاں کھولنے کے لیے ایس او پیز تیارکرلیں، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ڈائریکٹرز کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔

لائیو اسٹاک خیبر پختونخوا کی جانب سے کاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دیہی علاقوں میں2 اور شہری علاقوں میں4 مویشی منڈیوں کی اجازت ہوگی جبکہ مویشی منڈیوں کی تعداد بڑھانے کا اختیار انتظامیہ کو ہوگا۔

مراسلے کے مطابق مویشی منڈیوں کے داخلی و خارجی پوائنٹ پر صابن اور سینٹائرز رکھنا لازمی ہوگا، مویشی منڈیوں میں ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے گا۔

مویشی منڈی میں صرف ایک داخلی اور صرف ایک خارجی راستہ ہوگا، منڈیوں میں داخل ہونے والی گاڑیوں کو ڈس انفیکٹ کیا جائے گا، جانوروں کی سپلائی کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے گا۔

اس کے علاوہ مویشی منڈیوں پر ایس او پیز کے بینرز آویزاں کئے جائیں گے۔

تازہ ترین