• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثنا اللّٰہ نے چیئرمین نیب کی ویڈیو پر نیا پنڈورا بکس کھول دیا



پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا۔

قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا تھا کہ یہ درست ہے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) ہم نے لگایا لیکن چیئرمین نیب کی ویڈیو کس نے بنائی؟ آپ نے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب کی ویڈیو کس نے جاری کی؟ آپ نے۔

اس دوران لیگی رہنما نے طیبہ گل کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ طیبہ گل کی باقی پانچ ویڈیو کس کے پاس ہیں؟ آپ کے پاس۔

رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی پریس کانفرنس کے بعد ہی ان کی وڈیو سامنے آگئی تھی۔

تازہ ترین