• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یوں تو ڈرونز کا استعمال مختلف شعبوں میں عام ہوگیا ہے تاہم چین میں ڈرون شو کا انعقاد کیا گیا جس میں جگمگ کرتے طیاروں نے دیکھنے والوں کو مبہوت کردیا۔

چین کے صوبے گوئی ژو کے شہر ہوئیرین میں ڈریگن بوٹ فیسٹیول کے موقع پر منعقد ہونے والے منفرد نوعیت کے اس ڈرون شو میں ایل ای ڈی لائٹ سے مزین 8 سو ریموٹ کنٹرول ڈرونز کو ایک ساتھ آسمان پر اُڑا یا گیا۔

جگمگ کرتے ڈرونز کے ذریعے فارمیشنز کچھ اس انداز میں ترتیب دیں کہ ہر طرف روشنیاں  بکھر  گئیں جبکہ یوں جگنوں کی طرح آسمان پر  روشنی بکھیرتے ڈرونز کی شاندار فارمیشن دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تازہ ترین