• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبلیو ایچ او کی سفارشات کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے، شازیہ مری

پیپلز پارٹی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ حکومت ڈبلیو ایچ او کی سفارشات کو سنجیدہ نہیں لے رہی۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں شازیہ مری نے کہا کہ کورونا وائرس پر ہمیں ڈبلیو ایچ او کی ہدایات کوسنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران اسپتالوں کو ٹیک اور کرنا زیادتی ہے، ہمیں وبائی مرض پر نیشنل پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق ڈبلیو ایچ او کی 6 سفارشات تھیں، جنہیں ہم سنجیدہ نہیں لے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی ٹیسٹنگ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، بجٹ میں تمام ذمہ داری کورونا پر ڈالنا درست نہیں۔

شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے پاس سندھ کے تین اسپتالوں کو ٹیک اور کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے، ان اسپتالوں میں علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین