• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرکوٹ میں پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف نے مشترکہ کارروائی کے دوران 3 قیمتی ہرن برآمد کرلئے اور ایک ملزم گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر چھاچھرو روڈ سے گزرنے والی ایک گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی تو 3 قیمتی ہرن برآمد ہوئے۔ گاڑی میں موجود ایک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

وائلڈ لائف اہلکاروں نے ہرن اپنی تحویل میں لے لئے ہیں، ہرن حیدرآباد منتقل کئے جارہے تھے۔ چند ہفتوں کے دوران عمرکوٹ سے باہر قیمتی ہرنوں کی منتقلی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک گاڑی سے 13 ہرن برآمد کرکے 3 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

تازہ ترین