• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر میں بی ایف اے کی کارروائی میں جنرل سٹور کو جرمانہ‘ملک شاپ سیل

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی مختلف اضلاع میں اشیاء خوردونوش کے مراکز کی چیکنگ اور ناقص اشیاء بنانے و فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا،ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نگہت دین کی سربراہی میں بی ایف اے کی معائنہ ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر گوادر کے ہمراہ اشیاء خوردونوش کے مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے گوادر شہر میں آٹھ جنرل سٹورز کو زائدالمیعاد اشیاء کی موجودگی پر جرمانہ جبکہ ایک ملک شاپ کو صفائی کی ابتر صورتحال غیر معیاری دودھ کی فروخت اور دکان میں زائدالمیعاد اشیاء کی موجودگی پر سیل کر دیا۔بعد ازاں کارروائی کے دوران مذکورہ مراکز سے برآمد ہونے والا ممنوعہ گٹکا پان پراگ ،ناقص گھی و دیگر کھانے پینے کی اشیاء موقع پر تلف کردی گئیں جبکہ چائے کی پتی اور منرل واٹر کے نمونےلیکر لیبارٹری کے لئے بھجوادیئے گئے۔علاوہ ازیں لسبیلہ اور اوتھل میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی معائنہ ٹیم نے دو سویٹس اینڈ بیکنگ یونٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کے برخلاف پروڈکشن ،نان فوڈ گریڈ کلرز و غیرمعیاری کوکنگ آئل کے استعمال اور حشرات کی بہتات،تین ہول سیل ٹریڈرزکو زائد المیعاد چائے کی پتی ودیگر کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت،ایک ہوٹل کو گندگی ،ملازمین کی ذاتی صفائی نہ ہونے اور غیر معیاری کھانوں کی تیاری و فروخت جبکہ ایک پان شاپ کو مضر صحت و ممنوعہ گٹکا پان پراگ کی فروخت پر جرمانہ کیا ، مختلف مراکز سے چائے کی پتی کے نمونے بھی حاصل کیے گئے جنہیں مزید تجزیہ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ۔
تازہ ترین