• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ بھی دیکھئے: قومی ٹیم دورۂ انگلینڈ کیلئے مانچسٹر روانہ


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے دورۂ انگلینڈ کو ایک تاریخی دورہ قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے لاہور سے مانچسٹر روانگی سے قبل ایک پیغام شئیر کیا ہے۔

بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم ایک اور تاریخی دورۂ انگلینڈ کے لیے روانہ ہو رہے ہیں، انگلینڈ میں کھیل کر ہمیشہ خوشی ہوئی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم نے سرفراز احمد، شان مسعود اور امام الحق کے ہمراہ سیلفی شئیر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا کہ باصلاحیت کھلاڑیوں کے ساتھ اس سفر کا منتظر ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ ہمیشہ کی طرح فینز کی دعاؤں کی ضرورت ہے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ فینز کی محبت، غیر مشروط سپورٹ اور تعاون کی بھی اس وقت ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسکواڈ آج صبح 10 بجے لاہور ایئرپورٹ سے خصوصی طیارے میں مانچسٹر کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔

شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم کی کورونا ٹیسٹنگ اور 14 روز کا قرنطینہ وورسسٹر میں ہوگا، جس کے بعد ٹیم 13 جولائی کو ڈربی شائر روانہ ہوگی جہاں وہ ڈربی شائر کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ میں 2 چار روزہ میچز کھیلے گی ۔

پاکستان کے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تمام میچز مانچسٹر اور ساؤتھیمپٹن میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد انگلینڈ کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈیز پہلی اور پاکستان دوسری ٹیم ہے۔

تازہ ترین