• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وبا سے نمٹنے کی کنجی اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے: عاصم سلیم باجوہ

 وبا سے نمٹنے کی کنجی اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے: عاصم سلیم باجوہ


وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور چیئرمین پاک چین اقتصادی راہداری لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ وبا سے نمٹنے کی کنجی اسمارٹ لاک ڈاون اور ایس او پیز پر عملدرآمد ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹڑ پر وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ نے لکھا کہ بیماری کے پھیلاؤ کے آغاز سے ہی ہماری تمام تر توجہ زندگی اور معاش کو متوان بنانے پر مرکوز ہے۔

انہوں نے لکھا کہ وبا سے نمٹنے کی واحد کنجی اسمارٹ لاک ڈاون اور ایس او پیز پر عملدرآمد ہے۔

عاصم سلیم باجوہ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ قوم نے ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلہ فاصلہ اختیار کرنے میں مثالی بہتری دکھائی ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر بلوم برگ کی ایک رپورٹ بعنوان ’اسمارٹ لاک ڈاؤن یورپ کا مستقبل ہیں‘ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ میری ٹیم اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے والے پہلے لوگوں میں شامل تھی۔

 عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں فخر ہے کہ ٹیم نے کورونا بحران میں اُن کی مدد کی۔

تازہ ترین