• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن جماعتوں کا کل پنجاب اسمبلی میں احتجاج کا فیصلہ

تمام اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ طور پر کل پنجاب اسمبلی میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں احتجاج کریں گی۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں کل ضمنی بجٹ پر بحث ہو گی، حکومت مطالباتِ زر منظوری کے لیے پیش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

پنجاب اسمبلی، بجٹ اجلاس کیلئے مقامی ہوٹل نے کرایے میں کمی کر دی

ٓذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں ضمنی بجٹ کی منظوری مرحلہ وار ہوگی، ضمنی بجٹ کی منظوری منگل کو ہونے کا امکان ہے۔

تازہ ترین