• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول مہنگا کرنے کی بات سمجھ سے باہر ہے، بلور

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ پہلے پٹرول نہیں تھا اب حکومت نے قیمتیں بڑھادیں۔

ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کی طرف سے پٹرول قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے غلام بلور نے کہا کہ حکومت کی پٹرول مہنگا کرنے کی بات سمجھ سے باہر ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے 3 دن کے اندر آئل کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا دعویٰ کیا تھا ۔

اے این پی رہنما نے کہاکہ حکومت نے پٹرول بحران ختم کرنے کے صرف دعوے کیے تھے۔

تازہ ترین