• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ معاہدے پر عملدرآمد میں ناکامی، فلسطینیوں کے امن بورڈ پر تحفظات بڑھ گئے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

فلسطینی میڈیا فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ابراہیم المدحون نے کہا ہے کہ امن بورڈ غزہ معاہدے پر عملدرآمد کروانے میں ناکام رہا ہے اور فعال کردار ادا کرنے کے بجائے محض تماشائی بن گیا ہے۔

عرب میڈیا سے گفتگو کے دوران ابراہیم المدحون نے کہا کہ فلسطینی دھڑوں کو منصوبہ قبول کرنے کے بدلے جارحیت روکنے، اسرائیلی فوج کے انخلاء، امن دستوں اور علیحدگی کی فورسز کی تعیناتی اور ایک انتظامی کمیٹی کے قیام کی یقین دہانی کروائی گئی تھی، اسرائیل نے ان میں سے کسی ایک بھی اقدام پر عمل نہیں کیا۔

ابراہیم المدحون کے مطابق امن بورڈ عمومی بیانات جاری کر کے معاہدے کی ناکامی کا ذمے دار تمام فریقوں کو قرار دیتا ہے حالانکہ ایک فریق معاہدے کو مسترد کر کے اس پر عمل نہیں کر رہا جبکہ دوسرا فریق معاہدے پر مکمل عمل کر رہا ہے۔

انہوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ امن بورڈ کی اس ناکامی کے باعث فلسطینیوں، خطے کے دیگر حلقوں اور حتیٰ کہ ثالثوں میں بھی بورڈ کی افادیت اور مستقبل کے حوالے سے شکوک بڑھ رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید