• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا بیرونِ ملک مقیم حماس قیادت کو نشانہ بنانے کا اعلان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

اسرائیل نے غزہ سے باہر موجود حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ اپنے ایجنڈے میں شامل کر لیا ہے۔

اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ غزہ سے باہر موجود حماس کے اعلیٰ رہنماؤں کو بھی اسرائیلی کارروائیوں کے ممکنہ اہداف میں شامل کیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حماس کے کئی اہم رہنما غزہ سے باہر موجود ہیں جن میں خلیل الحیہ، خالد مشعل، موسیٰ ابو مرزوق اور اسامہ حمدان شامل ہیں۔ 

واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ اسرائیل نے بیرونِ ملک مقیم حماس قیادت کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو بلکہ اسرائیلی فوج اس سے قبل بھی غزہ سے باہر حماس کے سینئر رہنماؤں کو نشانہ بنا چکا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید