• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج 9244 کورونا ٹیسٹ کیے، 2179 نئے مریض سامنے آئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے  سے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں 9244 نئے ٹیسٹ کیے گئے، جس کے نتیجے میں 2179 نئے کورونا کیسز ظاہر ہوئے۔

 انھوں نے کہا کہ اب تک سندھ میں کورونا وائرس کے 435393 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور صوبہ بھر میں 80446 کورونا کے کیسز ظاہر ہوچکے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے آج مزید 26 مریض انتقال کرگئے، اس طرح سندھ میں اب تک کورونا کے باعث 1269 اموات ہوچکی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت 34654 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے  گھروں میں 33110 اور آئسولیشن سینٹرز میں 88 مریض زیرِ علاج ہیں، وزیراعلیٰ نے بتایا کہ مختلف اسپتالوں میں 1456 کورونا کے مریض زیرِ علاج ہیں۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ آج 655 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، اس وقت کورونا کے 94 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں،  آج مزید 1079 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اب تک 44523 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں 1406 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جن کی ضلع وار تقسیم یوں ہیں۔

ضلع شرقی 555، ضلع جنوبی 358، کورنگی میں 171، ضلع وسطی 138، ضلع غربی 109 اور ملیر میں 75 میں کیسز رپورٹ ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں تعداد اس طرح ہے۔ سکھر 86، حیدرآباد 54، گھوٹکی 40 اور خیرپور میں 38 ، جامشورو 26، میرپورخاص22، ٹھٹھہ 19، لاڑکانہ میں17،  سانگھڑ 14، شکارپور، نوشہروفیروز اور مٹیاری میں 12، 12، شہید بینظیرآباد 9،  عمرکوٹ 8، دادو 7، ٹنڈوالہ یار 3، بدین اور قمبر میں 2، 2، جیکب آباد میں ایک کیس شامل ہے۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی وہ ایس او پیز پر عمل کریں اور احتیاط کریں جو کہ سب کی صحت کا ضامن ہے۔

تازہ ترین