• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا بھارت پر معاشی و سفارتی پابندیوں کا مطالبہ

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نےبھارت کےخلاف عالمی معاشی وسفارتی پابندیاں لگانے کا مطالبہ کردیا۔

ایک بیان میں علی امین گنڈا پور نےبھارتی  حکومت کے غیر ریاستی افراد کو مقبوضہ کشمیر کا ڈومیسائل دینے کی مذمت کی ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز کے مظالم ڈھا رہا ہے، اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیرکی آبادی کےتحفظ کے لیےفوری اقدامات اٹھائے۔

علی امین گنڈا پور نےکہا کہ بھارت کےخلاف عالمی معاشی وسفارتی پابندیاں  لگائی جائیں، پاکستان مسئلہ کشمیر پرُ امن طریقے سےحل کرنےکی کوششیں کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ دنیا بھر کے اداروں کوپاکستان اور کشمیریوں کا بھرپور ساتھ دیناچائیے، پاکستان بھارتی ہندو انتہا پسند فاشسٹ پالیسیز کے خلاف دنیا کو متواتر آگاہ  کرر ہاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی میڈیابھارتی انتہاپسنداقدامات کوانتہائی خطرناک قرار دے رہا ہے، بھارتی انتہاپسندی جنوبی ایشیاءبلکہ پوری دنیاکےامن کے لیےخطرناک ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارت ہندوتوا اور توسیع پسندانہ اقدامات کو ترک کرے، اور دیرپا امن کے لیےکشمیریوں کوان کاحق خودارادیت دے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ نفرت اورانتہاپسندی کی آگ سےخودبھارت نہیں بچ سکےگا۔

تازہ ترین