• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


وزیراعظم عمران خان سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

ایم کیو ایم وفد کی قیادت پارٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کی، دیگر میں کشور زہرہ، صابر حسین قائمخانی، صلاح الدین، اسامہ قادری، وفاقی وزیر امین الحق اوراقبال محمد علی خان شامل تھے۔

ذرائع کےمطابق ملاقات کے وقت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،وزیر دفاع پرویز خٹک ،اسد عمر ،شفقت محمود ،ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری و دیگر بھی موجود تھے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے روبرو ایم کیو ایم وفد نے کراچی کے مسائل اور قومی ایشوز پر پر اپنا موقف پیش کیا ۔

ذرائع کےمطابق ایم کیو ایم کی قیادت  نے پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے اور کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کا معاملہ بھی اٹھایا ۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم قیادت نے ملاقات کےد وران وزیراعظم کو بجٹ 2020-21 کےلیے حکومت کا بھرپور ساتھ دینےکی یقین دہانی کرائی ۔

تازہ ترین