• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انہیں این آر او چاہیے اس لیے بجٹ کوجھٹلا رہے ہیں، شہبازگل

انہیں این آر او چاہیے اس لیے بجٹ کوجھٹلا رہے ہیں، شہبازگل


وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہبازگل کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کواین آر او چاہیے اس لیے بجٹ کو جھٹلا رہے ہیں، یہ کچھ بھی کرلیں عمران خان انہیں این آراو نہیں دے گا ۔

اپوزیشن رہنمائوں کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ یہ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں انہوں نے مل کر چوری کی تھی ۔

چارٹر آف ڈیموکریسی پر بات کرتے ہوئے شہبازگل کی زبان پھسل گئی، چارٹرآف ڈیموکریسی کو "چارٹرڈ" آف ڈیموکریسی کہہ گئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ مافیا ہے جب بھی عمران خان بہتری کی بات کریں گے تویہ اکھٹے ہوجائیں گے۔

شہباز گل نے کہا کہ کوئی مداری کہتا تھا، کوئی کہتا تھا لاڑکانہ کی سڑکوں پر گھسیٹیں گے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی لوٹ مار کا اکھٹا منصوبہ تھا، جس کی عملی شکل بلاول زرداری اور خواجہ آصف کی صورت میں ساتھ بیٹھی نظرآرہی ہے۔

تازہ ترین