ریاض (جنگ نیوز)سعودی عرب کی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے ایران کی تین کشتیوں کے علاقائی پانیوں میں داخل ہونے اور ان سے نمٹنے کا انکشاف کیا ہے۔بارڈر سیکیورٹی فورسز کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ جمعرات 25جولائی کو ایران کی تین جنگی کشتیوں کوعلاقائی پانیوں میں داخل ہوتے دیکھا۔سمندر میں موجود سعودی فورسز نے ایرانی کشتیوں کا تعاقب کیا اور انہیں رکنے کی بار بار وارننگ دی گئی۔تاہم ایرانی کشتیوں نے وارننگ کی کوئی پرواہ نہیں کی۔اس کے بعد دن کشتیوں پر انتباہی فائرنگ کی۔انتباہی فائرنگ کے بعد ایرانی کشتیاں علاقائی پانیوں سے نکل گئیں۔