ایران کے ساتھ جنگ کے باوجود غزہ پر بھی اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔
اس حوالے سے غزہ میں فلسطینی وزارتِ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی بم باری سے صبح سے اب تک مزید 41 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
فلسطینی وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق اسرائیلی فوج کی بم باری سے غزہ میں آج 50 سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔