• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئرلائنز کو کورونا مریضوں کو ٹکٹ جاری کرنے سے روک دیا گیا

کراچی(ٹی وی رپورٹ)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ایئرلائنز کو کورونا مریضوں کو ٹکٹ جاری کرنے سے روک دیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا جس کے مطابق فیصلے پر آج سے عمل درآمد ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا علامات والے مسافر کو ائیر لائنز ٹکٹ نہ جاری کریں۔ مسافروں کیلئے نئی شرطنوٹیفکیشن میں سی اے اے نے کورونا علامات پر بھی بورڈنگ کارڈز جاری کرنے سے روک دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مسافروں کےلیے ائیر پورٹ پر ماسک، سینٹائرز اور سماجی فاصلہ بھی ضروری ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات کی سرکاری ائیرلائن ایمریٹس نے پاکستان سے اپنا فلائٹ آپریشن معطل کردیا تھا تاہم اب ائیر لائن نے مسافروں پر کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروانے کی شرط نافذ کرکے پاکستان کے لیے اپنا فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین