• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم اظہر اور اریکا کے نئے گانے کا ٹیزر جاری


پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر اور نامور ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کے نئے گانے’تُم تُم‘ کا ٹیزر جاری ہوگیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر عاصم اظہرکی جانب سے اُن کے اور اریکا حق کے نئے گانے کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے۔

 ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاصم اظہر کے اس نئے گانے میں اداکارہ ہانیہ عامر، اداکار اسد صدیقی، ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق، اُردو ریپ سانگ کے گلوکار رامس، طلحہ یونس، طلحہٰ انجم اور گلوکار و اداکار تیمور صلاح الدین عرف مورو جلوہ گر ہوں گے۔

عاصم اظہر کے اس نئے گانے کا نام ’تُم تُم ‘ ہے اور یہ گانا رواں سال 2 جولائی کو ریلیز کیا جائے گا۔

دوسری جانب ہانیہ عامر نے بھی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گانے’تُم تُم‘ کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اپنے ساتھی فنکاروں کے لیے نیک خواہشات کیا اظہار کیا۔


واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جب عاصم اظہر نے اپنی اور اریکا حق کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی تو گلوکار کے چاہنے والوں نےشدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اریکا حق کی وجہ سے آپ کا یہ گانا نہیں سُنیں گے، اُن کا کہنا تھا کہ آپ نے ایک ٹک ٹاک اسٹار کو اپنے گانے میں لیکر اپنے مداحوں کو مایوس کردیا ہے لیکن اب گانے کے ٹیزر میں ہانیہ عامر کو دیکھنے کے بعد مداح خوش ہوگئے ہیں اور اُن کا کہنا ہے کہ وہ صرف ہانیہ عامر کی وجہ سے گانا ’تُم تُم‘ سُنیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عاصم اظہر نے ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کے حوالے سے اُن پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ویسے یہ کمال کی بات ہے کہ پہلے لوگ ذہنی صحت اور ڈپریشن پر لمبی لمبی تقریریں کرتے ہیں اور پھر کچھ دن کے بعد خود ہی اپنی نفرت اور دھونس سے کچھ لوگوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کردیتے ہیں۔

تازہ ترین